سوئی ناردرن کا کروڑوں روپے کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان  

سوئی ناردرن کا کروڑوں روپے کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تین کروڑ اسی لاکھ روپے کے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس نے کورونا ریلیف سرگرمیوں کیلئے 38 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس سی ایس آر پروگرام کے تحت عطیے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی ہے۔

سوئی ناردرن کی جانب سے 19 ملین روپے وزیراعظم پاکستان کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حفاظتی و طبی آلات کی خریداری کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 19 ملین روپے دیے جائیں گے۔پاکستان میں   کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں،گزشتہ روز   کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے،پاکستان میں   کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5 ہزار 36 ہو گئی ہے۔