ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا میڈیا انڈسٹری کوبلاسود قرضے دینے کامطالبہ

شہبازشریف کا میڈیا انڈسٹری کوبلاسود قرضے دینے کامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہبازشریف نے میڈیا انڈسٹری کوبلاسود قرضے دینے اورڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کوحفاظتی لباس دینے کا مطالبہ کیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے میڈیا انڈسٹری کوبلاسود قرضے دینے کامطالبہ کردیا،‎کورونا کےخلاف جنگ میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے, شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کےلئے بھی خصوصی سکیم دے، ‎میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض دیئے جائیں،‎حکومت میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرے،حکومت میڈیا کے تمام واجبات فی الفور ادا کرے, ‎حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو سپورٹ کی ضرورت ہے،‎کورونا کےخلاف جنگ میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے.

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کوحفاظتی لباس دینے کا مطالبہ کیا،ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے,صورتحال ان حکومتی دعووں کو بے نقاب کرتی ہے کہ طبی عملے کو حفاظتی لباس فراہم کر دئیے گئے ہیں,شہباز شریف کا کہناتھا کہ اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے طبی عملے کو حفاظتی لباس و دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف  احساس پروگرام کی تقسیم کے طریقہ کار پرتحفظات کا اظہار کیاتھا,  شہبازشریف نے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کا تماشہ ختم اور بلدیاتی نظام بحال ہو نا چاہیے,قائد حزب اختلاف نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں قوم کی مددفرض ہے۔(ن) لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ سفید پوش گھرانوں کی مدد کریں,انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ڈاکٹرز، طبی عملے کو ضروری ساز وسامان کی فراہمی کے عمل کو مزید تیزکیاجائے۔
واضح رہےکہ قائد حزب اختلاف  میاں محمد شہباز شریف 22 مارچ کو لندن سے لاہور پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو رضاکارانہ طور پر اپنی رہائش گاہ قرنطینہ کرلیا تھا جہاں انہوں نے 19 روز گزارے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer