لاک ڈاؤن کے باعث غریب عوام کی قوت خرید شدید متاثر

لاک ڈاؤن کے باعث غریب عوام کی قوت خرید شدید متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث غریب عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہوگئی، حکومت کی جانب سے سبزیوں کے نرخ کنٹرول ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے۔

کورونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں  گزشتہ 20 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے،  جس کی وجہ سے عام شہری اور دیہاڑی دار طبقے کی قوت خرید شدید متاثر ہو چکی ہے، ایسی صورت میں سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کی بجائے مزید اضافہ کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں مٹر کے ریٹ میں 33 روپے اضافہ کیساتھ ریٹ 75 روپے فی کلو پر چلا گیا، لیموں کا ریٹ 65 روپے سے بڑھ 83 جبکہ گاجر کا ریٹ 14 روپے اضافہ کیساتھ 42 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں خریداری کیلئے آئے شہریوں نے شکوہ کیا کہ کورونا کے سنگین بحران میں حکومت کو نرخ کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

 شہریوں نے موجودہ صورتحال میں ماڈل بازار کے سہولت سٹال پر سبزیوں کے نرخ میں 5 سے 15 روپے کی بچت کو خوش آئند بھی قرار دیا۔

ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ڈس انفیکشن گیٹ نصب کیا گیا ہے جبکہ عملہ کیلئے ماسک و دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سےایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  17 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

پاکستان میں بھی خطرناک وائرس بے قابو ہوگیا، ملک میں ایک ہی روز کورونا سے ریکارڈ 15 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جبکہ مزید 229 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5036 تک پہنچ گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer