ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی کورونا وائرس رپورٹ سپریم کورٹ جمع، اہم انکشافات

پنجاب کی کورونا وائرس رپورٹ سپریم کورٹ جمع، اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس نے 200 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، پاکستان میں بھی صورت حال سنگین ہے, پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی 88 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے مریضوں کی تعداد 5170 تک پہنچ گئی ہے,پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں مزید 39 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2464 ہو گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں  رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی,پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف ہوا،ڈی ایچ کیوز کیلئے مزید 100 وینٹی لیٹرز گیارہ اپریل تک پہنچ جائیں گے،پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں،صوبے میں سات لیبارٹریز کی روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، بہاولپور، وزیرآباد میں نئی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں،فیصل آباد اور ڈی جی خان میں بھی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں،جیلوں میں آنے والے نئے قیدیوں کو دو ہفتے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے،تمام ڈپٹی کمشنرز کو سب جیل کیلئے مناسب جگہ کے تعین کی ہدایات دی ہوئی ہیں،صوبے بھر کے جیل ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیے،احساس پروگرام کے ذریعے کرونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کو امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کوروناپر قابو پانے اور متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے کاوشوں کومزید تیز کرنے اور لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer