کرونا وائرس: پی آئی اے فلائیٹ آپریشن بند، روزانہ کروڑوں کا خسارہ

کرونا وائرس: پی آئی اے فلائیٹ آپریشن بند، روزانہ کروڑوں کا خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کی بندش کا معاملہ، سی اے اے کو انٹرنیشنل فلائیٹس کے ایروناٹیکل چارجز کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا خسارہ، سی اےا ے کو مجموعی نقصان کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر بیلنگ کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کو میل جاری۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کرونا کے باعث بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کی بندش کا معاملہ مزید گمبھیر ہو گیا۔ سول ایوی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سی اے اے کو انٹرنیشنل فلائیٹس کے ایروناٹیکل چارجز کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا خسارہ پہنچ رہا ہے۔

سی اےا ے کو مجموعی نقصان کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر بیلنگ کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری اور ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کو میل جاری کر دی گءی ہے۔ یکم تا 15مارچ تک سی اے اے کو کل خسارہ 69کروڑ 89لاکھ 50 ہزار روپے رہا۔

سی اے اے اعدادوشمار کے مطابق 16مارچ سے 31مارچ تک سی اے اے کو کل 3ارب ایک کروڑ 90لاکھ 40ہزار روپے خسارہ ہوا۔ یکم اپریل سے 11اپریل تک کل خسارہ 2ارب 76کروڑ 67لاکھ روپے رہا۔ ایروناٹیکل چارجز کی مد میں یکم مارچ سے ابتک روزانہ ایوریج  47کروڑ 95لاکھ 90 ہزار روپے نقصان ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق سی اے اے کو نقصان انٹرنیشنل فلائیٹس کی بندش کے بعد ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں ہوا۔ سی اے اے کو  انٹرنیشنل فلائیٹس کی بحالی تک مزید 25کروڑ 97لاکھ روپے روزانہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اعداد و شمار نقصان ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز  کی جانب سے ایروناٹیکل چارجز کی مد میں ملنے والی آمدنی میں ہوا۔

یاد رہے کہ   پاکستان میں بھی خطرناک وائرس بے قابو ہوگیا، ملک میں ایک ہی روز کورونا سے ریکارڈ 15 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جبکہ مزید 229 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5036 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 104 کیسز ، خیبرپختونخوا میں 41 کیسز، بلوچستان میں 8 کیسز ، آزاد کشمیر اور گلگت میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔

Shazia Bashir

Content Writer