ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احساس کفالت پروگرام، سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز سرگرم

احساس کفالت پروگرام، سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) لاک ڈاؤن سے  متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم جاری، احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار فی کس دیئے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر  لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر ، شادی ہالز، شاپنگ مالز بند ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سےسب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا، حکومت پاکستان نے غریب خاندانوں کی مالی امداد کیلئے احساس کفالت پروگرام شروع کیا، امدادی  رقم کی تقسیم کیلئے لاہور میں 30 جگہوں پر کیش ڈسٹری بیوشن کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق تحصیل سٹی میں کیش ڈسٹری بیوشن کے لیے 6 سائٹس مختص کی گئی ہیں جن میں گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ سکول مین جی ٹی روڈ، گورنمنٹ ماڈل سکول چمڑا منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ، ایل ڈی اے سکول فار بوائز سبزہ زار، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول ملتان روڈ شامل ہیں۔

تحصیل رائیونڈ میں 8 مقامات امدادی رقم کی تقسیم کے لئے مختص کیے گئے ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ملتان روڈ، ہائی سکول چونگ،  ہائی سکول مراکہ، ہائی سکول آرائیاں پنڈ، ہائی سکول رائیونڈ سٹی، یونین کونسل 256 علی رضا آباد کا دفتر، پرائمری سکول موضع مانک رائیونڈ مختص کیا گیا، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے 8کیمپ لگائے گئے، پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ،ہائی سکول ٹاؤن شپ ،گرین ٹاؤن، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ،شہدا اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاؤن  امدادی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔

تحصیل کینٹ میں  گورنمنٹ ہائی سکول ہڈیارہ، مسلم ہائی سکول صدر بازار ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول برکی روڈ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور میں کیش ڈسٹری بیوشن کیمپس لگائے گئے ہیں۔تحصیل شالیمار میں 4کیمپس قائم کیے گئے ہیں , جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چونگی، سی ڈی جی ہائی سکول ہربنس پورہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلو موڑ شامل ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں موجود 30 احساس کفالت سنٹرز کی سکیورٹی کیلئے 6 ایس پیز 18 ڈی ایس پیز سمیت 31 ایس ایچ اوز بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو مستحق افراد کے ساتھ حسن و سلوک سے پیش آنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کی معاونت کے لئے شروع کردہ احساس پروگرام کی آڑ میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کیلئے نوسر باز  سرگرم ہوگئے ہیں ۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے  احساس پروگرام کے تحت پیسے دلوانے کےعوض سادہ  لوح شہریوں سے رقم بٹورنے والے  2 نوسربازوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروادیا، نوسربازوں کی شناخت رحمت علی، بنیا مین ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامہ کے مطابق ملزمان گورنمنٹ ہائی سکول گاؤں بابلیلانہ کےسنٹر میں موجود لوگوں سے رقم دلوانے کیلئے 5 سو روپے اور شناختی کارڈ لے رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر  دانش افضال کا کہنا ہےکہ  کم آمدنی والے خاندان مختص شدہ  30 کیمپ سائٹ پر جا کر وقم وصول کر سکتے ہیں، رقوم کیلئے کیمپ صبح8 سے شام 7 بجے تک کام کریں گے، خواتین کو قطار مینجمنٹ سسٹم کے تحت کرسیوں پر بٹھایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اس بات کو یقینی بنا رہےہیں کہ ہر مستحق کو پوری رقم ملے،لوگوں سے فراڈ کرنےاور پیسے دلوانے کا لالچ دے کر رقم بٹورنےوالوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer