ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ سرگر میاں معطل ہونے پر کوچز کیلئے نئی ہدایات

کرکٹ سرگر میاں معطل ہونے پر کوچز کیلئے نئی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی سنسان پڑے ہیں، جان لیواء وائرس کے باعث کرکٹ سرگر میاں بھی معطل ہیں، صوبائی کوچز کو اپنی سیزن رپورٹ تیار کرنے کا کہہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے معاملات زندگی کو شدید متاثر کرکے رکھ دیا ہے، کھیلوں کی سرگرمیاں بھی اس کی زد میں آچکی ہیں، صوبائی کوچز کو اپنی سیزن رپورٹ تیار کرنے کا کہہ دیا گیا،کھلاڑیوں کی پورے سیزن کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا،کھلاڑیوں کی فٹنس کے گراف کو رپورٹ کاحصہ بنایاجائےگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسپلن اور گیم پلان اورکوچنگ پلان کو بھی رپورٹ میں شامل کیا جائےگا،کھلاڑیوں کو دیا گیا پلان بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا،20اپریل کوویڈیولنک فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سالانہ رپورٹ میں شامل ہوگی،رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سیزن کے لئےحکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے  پاکستان میں سپر لیگ کے ملتوی ہونے کے بعد سے اب تک بے شمار کھیل ایسے ہیں جن کو منسوخ کردیا گیا ہے اور اس سے کھلاڑیوں کو تو نقصان برداشت کرنا ہی پڑرہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ مالی طورپر بھی جس خسارہ کا سامنا ہے وہ ابھی ناقابل بیان ہے،اس حوالے سے کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا.

پاکستان میں کھیلوں کا انعقاد ایسے وقت میں رک گیا ہے جب یہاں پراس کی سب سے زیادہ ضرور ت تھی اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ لگتا ہے کہ یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں بلکہ اس کو ابھی بہت دور تک جانا ہے تب تک کیا حالات ہوں گے اور پاکستان میں کھیلوں کو مزید کتنا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

ہاکی، ریسلنگ، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس، بیڈ منٹن، گالف،کبڈی، ویٹ لفٹنگ،اسکواش،گھڑ سواری، تیر اندازی، شمشیر زنی سمیت تمام کھیلوں کی فیڈریشن کی ویب سائٹس بھی کسی مقابلے کی اپ ڈیٹ سے محروم ہیں،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ان کوششوں میں مصروف ہے کہ اکتوبر نومبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرایا جائے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer