لاہور شہر 'اللہ اکبر' کی فلک شگاف صداؤں سے گونج اٹھا

لاہور شہر 'اللہ اکبر' کی فلک شگاف صداؤں سے گونج اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کورونا وائرس کی وبا سے نجات کیلئے ملک بھر میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے,پورے دس بجے شہر لاہور اللہ اکبر کی فلک شگاف صداؤں سے گونج اٹھا.

 تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح لاہور میں بھی شہریوں نے اپنے گھروں اور مساجد کی چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے،شالیمار،گڑھی شاہو،گجر پورہ،خواجہ کوٹ سعید،دروغہ والا،شریف پورہ،رشید پورہ،کوٹلی پیر عبدالرحمن، اچھرہ،سمن آباد، سبزہ زار،الحافظ ٹاون، مرغزار کالونی،ہربنس پورہ ،فتح گڑھ و دیگر میں کرونا کی وبا سےنجات کےلیے گھر کی چھتوں پر اذانیں دی گیئں،شہریوں نے اذان کے بعد دعامغفرت اور کرونا کی وباسے نجات کی دعائیں کیں۔

ان اذانوں کو بے وقت کی بروقت اذانیں کہا جا سکتا ہے، یہ اذانیں اس بات کی علامت ہوتی ہیں کہ معاشرے کو کوئی مصیبت لاحق ہو گئی ہے اور صورتحال بہت سنگین ہے اس لئے خدا کی طرف لوٹ آؤ، اذان اللہ تعالیٰ کے اذکار میں سے ایک عظیم ترین اور ایک اہم ترین ذکر ہے .

علما کرام نے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔اپنے گھروں میں رہ کر اللہ تعالی سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں,دوسرے شہریوں کی طرح لاہور میں بھی 10 بجتے ہی اذانوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، لوگ اپنے گھروں میں اذان دیتے ہین تاکہ اس لاعلاج مرض سے نجات حاصل کی جاسکے.

اذان میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت کا اعلان کیا جاتا ہے، لوگوں کو کامیابی و کامرانی کی طرف بلایا جاتا ہے اور اسلام کی شان و شوکت کا ایک بہترین عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے ، جس کی مثال دُنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں پائی جاتی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer