ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس بے قابو، کنفرم مریضوں کی تعداد 402 ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس بے قابو، کنفرم مریضوں کی تعداد 402 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری)   چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سےایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد  17 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

  پاکستان میں بھی خطرناک وائرس بے قابو ہوگیا، ملک میں ایک ہی روز کورونا سے ریکارڈ 15 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جبکہ مزید 229 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5036 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 104 کیسز ، خیبرپختونخوا میں 41 کیسز، بلوچستان میں 8 کیسز ، آزاد کشمیر اور گلگت میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا,  پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 89 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2425 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 747 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 882 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات اور 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوروناکے 29 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 402 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کوروناپر قابو پانے اور متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے کاوشوں کومزید تیز کرنے اور لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں  14 اپریل تک  لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا،  کوروناوائرس کے بڑھتے وار کے باعث لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 22 اپریل تک شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا، لاک ڈاﺅن کے دوران مزید صنعتیں چالو کرنے کی تجویز پر بھی مشاورت ہو گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ  یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں ، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، گرم پانی پئیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer