گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکار اعجاز اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دیں۔
گزشتہ روز اداکار اعجاز اسلم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مشہور ہسپانوی ڈراما منی ہیسٹ کے ایک کردار کا ماسک پہنا ہوا ہے۔
اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ منی ہیسٹ میں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کو ہم موجودہ صورتحال سے منسلک کرسکتے ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ ہسپانوی ڈرامے میں اِس ماسک کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اِس ماسک کو مزاحمت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بھی ماسک پہنیں اور جلدی سے دنیا بھر سے اِس عالمی وبا کو شکست دے دیں۔
MONEY HEIST has a lot of things that we can relate to this current situation .... this mask ( as they say ) means resistance ..so lets just wear masks ( not this one ????) to fight with this corona virus and beat this pandemic quickly ..#pandemic #fightcorona #wearmask#beatcorona pic.twitter.com/USzKkHhVFq
— aijaz aslam (@aijazz7) April 9, 2020