حمزہ شہباز نیب کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام

حمزہ شہباز نیب کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر پائے، 16 اپریل کو تمام تفصیلات سمیت دوبارہ طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 2 گھنٹہ 40 منٹ تک نیب ٹیم کے سوالات کا جواب دیتے رہے مگر نیب ٹیم ان سے مطمئن نہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے اس سلسلہ میں حمزہ شہباز کو 16 اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب پیشی کے حوالہ سے ملک احمد خان نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ احتساب کے عمل سے بھاگ نہیں رہی۔ میاں حمزہ شہباز شریف احتساب کے عمل اور نیب سے تعاون کر رہے ہیں۔ حکومتی ترجمانوں کی جانب سے 85 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا جو کہ عدالت میں تین ارب اور آج نیب کے سوالوں مین 18 کروڑ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دور کے الزامات لگائے جارہے ہیں اس وقت شریف خاندان جلا وطن تھا اور پیسے ملک سے باہر بجھوائے نہیں بلکہ ملک میں آئے تھے جن کی قانونی ٹرانزکشن موجود ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عوام کی توجہ مہنگائِی سے ہٹنے کے لیے دو دن میاں حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر تماشا لگایا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ مشتاق چینی، چینی کا ڈیلر ہے جس سے میاں سلمان نے لون لیا ہے.