ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ، یونائیٹڈ سٹارز نے میدان مار لیا

ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ، یونائیٹڈ سٹارز نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ساحر ایسوسی ایٹس نے مومن گروپ ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ سٹارز کلب گوجرہ کو 80 رنز سے شکست دے دی، نوجوان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کو اپنے سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ سینٹر گراؤنڈ پر ساحر ایسوسی ایٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 187 رنز بنائے، زوہیب امانت 59 ، باسط علی 30 اور حسنین 23 رنز بناکر نمایاں رہے، یونائیٹڈ سٹارز کلب گوجرہ کے منیر نے پانچ اور احمد عارف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  جواب میں یونائیٹڈ سٹارز گوجرہ کی ٹیم 107 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مبشر 48 رنز بناکر نمایاں رہے، ساحر ایسوسی ایٹس کے اویس ڈوگر نے چار اور حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کو بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مومن گروپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کارپوریٹ سیکٹراور کلبوں کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer