بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) بیساکھی میلے کے لئے بھارت سے آئے سکھ یاتری بذریعہ ٹرین حسن ابدال روانہ ہوگئے، سکھ یاتری پاکستان میں 10 روز قیام کریں گے۔

بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت سے 2000 سکھ یاتری بذریعہ واہگہ ریلوے سٹیشن لاہور پہنچے۔ سکھ یاتری امیگریشن کے بعد حسن ابدال روانہ ہو گئے جہاں وہ 14 اپریل کو گرودوارہ پنجہ صاحب میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 15 اپریل کو سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے گرودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب جائیں گے۔

اسی طرح 17 اپریل کو گردوراہ سچا سودا فاروق آباد اور 18 اپریل کو گرودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے۔ 19 اپریل کو کرتار پور اور ایمن آباد، 20 اپریل کو ایوان اقبال میں تقریب میں شرکت کریں گے اور 21 اپریل کو بذریعہ ٹرین بھارت روانہ ہو جائیں گے۔