لیسکو کی ایک اور ناکامی سامنے آگئی

لیسکو کی ایک اور ناکامی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مظہر عباس ) لیسکو کا اوور بلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کا منصوبہ پانچ سال بعد بھی ناکام، موبائل میٹر ریڈنگ سے 97 فیصد تک بلنگ کی جا سکی۔

کمپنی نے پانچ سال قبل موبائل میٹر ریڈنگ منصوبے کا آغاز کیا تھا، منصوبے کے تحت صارفین کو بلنگ تصاویر کی مدد سے ہونی تھی تاہم 5 سال بعد بھی لیسکو سو فیصد بلنگ موبائل ریڈنگ سے نہیں کرسکی۔ لیسکو میں موبائل میٹر ریڈنگ کی شرح ستانوے اعشاریہ 92 فیصد ہے۔

دستاویزات کے مطابق لیسکو کے ناردرن سرکل میں ریڈنگ کی شرح 96 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسی طرح سینٹرل سرکل لیسکو میں موبائل میٹر ریڈنگ کی شرح 98 فیصد، ایسٹرن سرکل میں 98 فیصد جبکہ کمپنی کے ساوتھ سرکل میں ریڈنگ کی شرح 97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کی کوٹ لکھپت 91، ڈیفنس 98، کینٹ 99 اور گلبرگ ڈویژن کی شرح 99 فیصد، شالامار 98، میکلوڈ روڈ 97، مغلپورہ 99 جبکہ باغبانپورہ ڈویژن کی 98  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب گلشن راوی 96، فیروز والہ 97، راوی روڈ 96، داتا دربار97، بادامی باغ99 اور کوٹ عبدالمالک 93 فیصد ٹاؤن شپ 100، اقبال ٹاون 96، سمن آباد 99، سول لائن 100 جبکہ جوہر ٹاؤن ڈویژن 99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات اور پیپکو کی جانب سے سو فیصد ریڈنگ کرنیوالے ملازمین کو ماہانہ 5 ہزار روپے اضافی دینے کے اعلان کے باوجود منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔