جواد فردوس قتل کیس،ملزم انعام الحق کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت

جواد فردوس قتل کیس،ملزم انعام الحق کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابدباکسر کے شریک جرم سمن آباد میں جواد فردوس کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم انعام الحق کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم کردی۔

جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم انعام الحق کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی، ملزم کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈوکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ سمن آباد پولیس نے دودسمبر دوہزارسترہ کو کیبل آپریٹر جواد فردوسی کے قتل کا مقدمہ درج کیا، سید فرہادعلی شاہ ایڈوکیٹ نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم انعام الحق پر قتل میں اعانت کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بارے کوئی چشم دیدگواہ اورٹھوس شواہد موجود نہیں ہے۔

اس کےباوجود ٹرائل کورٹ نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے لہٰذا ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔ سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزم قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث ہے، تاہم عدالت نےوکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔