پنجاب میں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز آئندہ ماہ کروائی جائیں گی

Punjab Students Olympic Games, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رانا آذر: پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نےسٹوڈنٹس کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا۔صرف تعلیمی اداروں کے طلبہ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے نام سے طلبہ کےدرمیان مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹوڈنٹس اولمپکس گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلےکروائے جائیں گے۔

سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے حوالے سے پنجاب ٹیبل ٹینس اکیڈمی میں طلبہ کی ٹریننگ کا آ غاز کر دیا ہے ۔ پنجاب سپورٹس بورڈ ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے کوچ یاسر بھٹی ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ٹریننگ سیشن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن آئندہ ماہ کے شروع میں مقابلوں کا انعقاد کروائے گی۔