ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
کیپشن: IG Islamabad Akbar Nasir Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ، ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی اسلام آباد کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے۔  50ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ 

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 18ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 18ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 

واضح رہے کہ قیصرہ الہیٰ نے پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی عدالت پیش ہوئے تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور بھی آج عدالت پیش ہوئے تھے۔