ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دوران پرواز خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش

 دوران پرواز خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں دوران پرواز خاتون سے جنسی زیادتی،درندہ صفت مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے گوہاٹی جانے والی ’انڈیا گو‘ کی پرواز میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کیا،خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ جب رات کے وقت جہاز میں ڈم لائٹز روشن کی گئیں تو اس وقت متعلقہ شخص نے جنسی ہراساں کیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ فلائٹ کے دوران سو رہی تھی اور جب اس کی آنکھ کھلی تو دونوں سیٹوں کے درمیان میں موجود آرم ریسٹ اٹھا ہوا تھا جس پر سکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہوئی اور میں سونے کا بہانہ کرنے لگی لیکن اس شخص کی جانب سے دوبارہ جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جس پر میں نے فوری طور پر کیبن کریو کو بلا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شکایت پر متعلقہ شخص کو گوہاٹی ائیر پورٹ پر حراست میں لیکر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔