ارشد شریف قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

 ارشد شریف قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صحافی ارشد شریف قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی، عدالت نے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی، ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

  تحریری حکمنامہ  کے مطابق  ناقابل ضمانت وارنٹ ہونے کے باجود گواہان عدالت پیش نہ ہوئے، کیس سے متعلق گواہان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں، ریکارڈ کیپر کو وارنٹ کی تعمیل کروانے کا حکم دیا جاتا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا،ارشد شریف کو  کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، بعدازاں پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تھا۔