شا ہد ند یم سپرا:لیسکو کا بجلی چوری کیخلاف ہونیوالا گرینڈ آپریشن نیا رخ اختیار کر گیا، کروڑوں روپے کی بجلی چوری نے کمپنی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے کے باوجود ماہانہ اور پروگریسو لائن لاسز میں کمی سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق سسٹم سے یونٹس چوری ہونے کے باوجود ریکارڈ میں نتائج کو مرتب کیا گیا اور چوری شدہ یونٹس کو مختلف صارفین سے اووربلنگ کی صورت میں مکمل کیا گیا۔وفاقی حکومت نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے جس کے دوران سب سے زیادہ بجلی چوری لیسکو کے علاقے میں پکڑی گئی ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق لیسکو میں چار روز کے دوران ایک ہزار ایک سو انسٹھ افراد کو بجلی چوری کرتے پکڑا گیا اور بجلی چوروں کو سولہ کروڑ روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے۔