ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڑ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ،دھماکےمیں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ،7ایف سی اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں کا ایک اور وار چل گیا، پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس اورسکیورٹی ادارے نے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔