(محمدساجد) سابق وزیراعظم عمران خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے دل جیت لئے، ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزپر شیئر کیا گیا،سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے عمران خان کی ویڈیو کو انسٹاگرام سٹوری میں اپ لوڈ کیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی ویڈیو نے عوام کے دل جیت لئے، سادگی کی نئی مثال قائم کردی، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے،اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے بارے کسی سے بات کررہے ہیں جبکہ دیگر پارٹی رہنما بھی اردگرد موجود ہیں، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عمران خان بچوں کی طرح چائے میں روٹی بھگو کر کھا رہے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے عمران خان کی سادگی سے متاثر ہوتے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے لکھا کہ' یہ ہے ہمارا کپتان'۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا اور محبت بھرے کمنٹ کئے۔
View this post on Instagram