ویب ڈیسک: عام طور پر لوگ اس بات میں دلچسپی لیتے ہیں کہ ان کے حلقہ احباب میں موجود لوگ کون سا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں لیکن اس وقت یہ بحث اور بے چینی سوشل میڈیا صارفین میں وزیراعظم شہباز شریف کے موبائل فون کے حوالے سے ہے کہ آیا شہباز شریف کون سا موبائل فون استعمال کرتے ہیں؟
ہوا کچھ یوں کہ وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن محمد ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہے۔
ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کو جیب سے موبائل فون نکالتے بھی دیکھا گیا۔
PM Shehbaz doesn’t normally carry/use his mobile phone in public. This is probably the first time he pulled out his phone during a meeting—to show a flood related video to UN Secretary General— and guess what? It’s not iPhone 14, not even X or 9 … It looks more like iPhone 7. pic.twitter.com/jPVzrUSxau
— Abubakar Umer (@abubakarumer) September 10, 2022
محمد ابوبکر عمر نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف عام طور پر عوام کے درمیان اپنا موبائل فون استعمال نہیں کرتے، یہ شاید پہلا موقع ہے جب اُنہوں نے انتونیو گوتریس کو سیلاب سے متعلق ویڈیوز دکھانے کے لیے فون نکالا تو پتہ چلا کہ ان کے پاس آئی فون 10، 14یہاں تک کہ 9 بھی نہیں ہے بلکہ ان کا فون آئی فون 7 جیسا لگتا ہے۔ویڈیو پر جب ابوبکر عمر سے وزیرِ اعظم کے فون اپ گریڈ نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اُنہوں نے بتایا کہ شہباز شریف فون تفریح کے لیے نہیں بلکہ صرف ضروری کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس فون کو تب تک استعمال کریں گے جب تک یہ کال، ٹیکسٹ اور ویڈیو میسج کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل رہے۔
مزید برآں محمد ابوبکر عمر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ شہباز شریف سے 2011 میں ملے تھے تو وہ ’نوکیا 3310‘ اپنے ساتھ لے کر جا رہے تھے۔