آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، کے پی، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

این ایف آر سی سی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی مشرقی سندھ، اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بارش سے کشمیر اور خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان، گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

این ایف آر سی سی کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی کے پی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جب کہ سندھ، وسطی جنوبی پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لسبیلہ، خانر پور، مٹھی، سبی اور نورپور تھل میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

این ایف آر سی سی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ انفرا اسٹرکچر کو سندھ اور خیبر پختون خوا میں نقصان پہنچا ہے، 6579 کلومیٹر سڑکیں، 246 پُل اور 173 دکانیں تباہ ہوئیں۔