ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں شاہ خرچیوں کیلئے بجٹ مختص

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں خلیجی ممالک کے سربراہان اور شاہی مہمانوں کی تواضع کیلئے تیتر، کالے تیتر اور بٹیر کے گوشت کی ڈشز کے لیے سالانہ ایک لاکھ 64 ہزار روپے مختص کرتے ہوئے خریداری کے لیے ٹینڈرز بھی الاٹ کردیے گئے۔

ایوان وزیر اعلیٰ کے ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی تواضع کیلئے  پیپرا رولز کے تحت ٹینڈرز الاٹ کیے گئے ہیں جن کے مطابق 150 سے 2 سو گرام وزن کے کالے تیتر کی قیمت 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے، 50 کالے تیتروں کی کل قیمت 25 ہزار روپے ،100سے ڈیڑھ سو گرام فی تیتر کا ٹھیکہ 750 روپے میں دیا گیا ہے۔

فارمی تیتر کی مد میں 75 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، 160 روپے فی بٹیر کے حساب سے 400 بٹیر  کیلئے 64 ہزار روپے مختص کیے گئے۔  ایوان وزیر اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال وزیر اعلیٰ ہاؤس کیلئے گروسری اور دیگر اشیا ایسے ہی منگوائی جاتی ہیں، شہباز شریف کے دور حکومت میں بھی پنجاب کے بجٹ میں یہ سب کچھ تھا۔