سٹی42: پیپلزپارٹی کے سئنیر رہنما ارشد گھرکی انتقال کر گئے ارشد گھرکی چند روز سے گھرکی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، ارشد گھرکی 1989 میں بے نظیر کے دور حکومت میں ایم این اے رہے ارشد گھرکی خالد گھرکی مرحوم کے بھائی تھے،دوسری جانب پشاور میں پیپلز پارٹی کے سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد وفات پاگۓ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےسئنیر رہنما ارشد گھرکی انتقال کر گئے ارشد گھرکی چند روز سے گھرکی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،ارشد گھرکی گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث گھرکی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ارشد گھرکی نماز جنازہ آج 3 بجےارشد گھرکی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
ارشد گھرکی کی تدفین گھرکی گاؤں ان کے آبائی قبرستان ہوگی،ارشد گھرکی 1989 میں بے نظیر کے دور حکومت میں ایم این اے رہے ارشد گھرکی خالد گھرکی مرحوم کے بھائی تھے.
دوسری جانب پشاور میں پیپلز پارٹی کے سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد وفات پاگۓ ، مرحوم کا جنازہ کل دن 2 بجے مردان میں ادا کیا جائے گا۔