(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے گھس گئے، پولیس اہلکارکے بیٹے نے فائرنگ کردی،کمسن بچی سمیت 4 راہگیر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہونے والے لڑائی کے ناخشگوار واقعہ میں کمسن بچی سمیت 4 راہگیر ہسپتال پہنچ گئے،بچوں کی لڑائی میں بات بڑوں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارکے بیٹے نے فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر کمسن بچی سمیت چار زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے چاروں راہگیر ہیں،پولیس اہلکار کے بیٹے عفی نے جھگڑا پہ چھت سے فائرنگ کی۔
لڑائی کے واقعہ کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا،واقعہ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ افتخار شہید کالونی میں پیش آیا،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ معاشرے میں آئے روز کوئی نہ کوئی خوفناک واردات رونما ہوئی رہتی ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیاہے، معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے کی جان لےلی جاتی ہے جس سےمعاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں اور کئی بچے یتیمی کی زندگی گزرنے پر مجبور ہیں۔