ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب ماں اور بیٹا دونوں پروفیشنل گیمر بن گئے

جب ماں اور بیٹا دونوں پروفیشنل گیمر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آن لائن گیم فورٹ نائٹ کے مشہور کھلاڑی بینجی فشی کی  والدہ بھی پروفیشنل گیمر بن گئیں ہیں۔ ای سپورٹس کے ساتھ معاہدہ کے بعد انھیں گیم کھیلنے کے عوض معاوضہ ملے گا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ این فش گذشتہ تین برسوں سے اپنے بیٹے بینجی فشی کی مینیجر ہیں۔ تاہم اب وہ بھی ایک پروفیشنل گیمر بن گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے، جو فورٹ نائٹ گیم کے دنیا کے بہترین دس کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں سے جڑے رہنے کے لیے آن لائن گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت این فش کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں  ہے۔

این فش اپنی گیمز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹویچ‘ پر سٹریم کرتی ہیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار  سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ویڈیوز کو یوٹیوب پر ڈالتی ہیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار ہے۔ انھیں اب ایسی ویڈیوز کی بھی ادائیگی ہو گی جو وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈالیں گی۔ اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر مداحوں سے بات کرنے کے عوض بھی انھیں ادائیگیاں ہوں گی۔

این فش کہتی ہیں کہ پندرہ برس پہلے بیٹے کی نینٹینڈو 64 کھیلنے کے بعد سے انھوں نے کبھی گیم کنٹرولر کو ہاتھ تک نہیں لگایا تھا۔ دوسری طرف گیلیکسی ریسر کے چیف ایگزیگٹو آفیسر پول رائے  کا کہنا ہے کہ انھوں نے فورٹ نائٹ کے ٹورنامنٹ ’دی اوبامیانگ کپ‘ میں اپنی مہارت کو منوایا ہے۔ اس صنعت میں ان کے تجربات اور بینجی فشی کی دیکھ بھال کے ان کے تجربے کی وجہ سے ای سپورٹ انھیں گیلیکسی ریسر فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔