'' گڈ نیوز ٹوڈے '' ایسا ٹی وی چینل  جو صرف اچھی خبریں دے گا

'' گڈ نیوز ٹوڈے '' ایسا ٹی وی چینل  جو صرف اچھی خبریں دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بھارت میں ملک کے بڑے میڈیا ہاؤس انڈیا ٹوڈے نے ہندی زبان میں نئے ٹی وی چینل کی نشریات شروع کی ہیں جو صرف اچھی خبریں دے گا۔

 غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے نئے ٹی وی چینل کا نام ’گڈ نیوز ٹوڈے‘ ہے۔انڈیا ٹوڈے گروپ کے وائس چیئرپرسن کالی پورے  کاکہنا تھا کہ یہ چینل امید، انسانی کامیابیوں، ایجادات اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں ہونے والوں کی کہانیاں نشر کرے گا ۔’اچھی خبریں اور اچھی چیزیں خواہ کہیں کی بھی ہوں ان کو پھیلانے اور ان پر خوش ہونے کی ضرورت ہے۔‘’ہم سب کو مسکراہٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بغیر ہم ڈوب جائیں گے۔‘
گڈ نیوز ٹوڈے ٹی وی چینل کا ماٹو ہے کہ ’اچھی خبر، سچی خبر۔بھارت میں اس وقت 160 سے زیادہ قومی اور علاقائی ٹی وی چینل اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سے دو سب سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ ایک ہندی زبان میں آج تک اور دوسرا چینل انگریزی زبان میں انڈیا ٹوڈے ہے۔ان دونوں چینلز کی ملکیت انڈیا ٹوڈے گروپ کے پاس ہے۔ یادرہے بھارت میں آزادی صحافت پر قدغنوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں اور رپورٹرز ود آؤٹ فرنٹیئرز نے انڈیا کو ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 142ویں نمبر پر رکھا ہے۔