ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیہ مرزا کےبچوں کی حوالگی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

صوفیہ مرزا کےبچوں کی حوالگی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماڈل خوش بخت مرزا عرف صوفیہ مرزا کے بیٹیوں کی حوالگی سے متعلق کیس ، ہائیکورٹ نے دائر درخواست 15 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی، فریقین کے وکلا طلب ۔
 تفصیلات کے مطابق  جسٹس شجاعت علی خان، ماڈل خوش بخت مرزا عرف صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کریں گے، سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے صوفیہ مرزا کے سابق شوہر کے ریڈ وارنٹ ختم کرنے سے متعلق بھی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کررکھا ہے، درخواست گزار صوفیہ مرزا نے دبئی سے اپنے سابق خاوند عمر فاروق سے بیٹیوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایف آئی اے حکام کو وزارات داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے بچیوں کو وطن واپس لانے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ استدعا ہے کہ بیٹیوں کو دبئی سے فوری واپس لانے کا حکم دیا جائے۔