سٹی 42: موچی گیٹ کےعلاقےمیں25 سالہ نوجوان کو بیلچے کے وار کر کے قتل کردیا گیا،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ کے علاقے میں پلازے سے25سالہ شخص کی لاش ملی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان اکمل کو سر پر بیلچا مار کر قتل کیا گیا ،پولیس کے مطابق اکمل کی مبارک نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر مبارک نے اکمل کے سر بیلچے کے وار کر کے قتل کیا، مقتول اکمل پاکپتن کا رہائشی تھا،موچی گیٹ کے علاقے مں کام کرتا تھا ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔