ویب ڈیسک : دارفور ،سوڈان کے علاقے میں اقوام متحدہ(یو این) کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یو این مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے۔ شہید لانس نائیک عادل جان کا تعلق فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان سے تھا اور ان کی عمر 38 برس تھی جبکہ وہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن اور استحکام کے لیے عالمی مشنز کا حصہ بننے والے اب تک 161 پاکستان پیس کیپر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔