ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آگیا

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار سامنے آ گیا، نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ اجلاس 13 ستمبر کو ہوگا۔

پی سی بی چئیرمین کے انتخاب کے لیے پی سی بی الیکشن کمیشن جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے آغاز میں الیکشن کمیشن چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کہیں گے، ایک سے زیادہ امید وار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی، جس میں سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔

آئین کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے چار آزاد اراکین، پیٹرن کے دو نمائندے، تین منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو شامل ہیں، 13 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں چار آزاد نمائندے، پیٹرن کے دو نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی امکان ہے کہ رمیز راجہ بلامقابلہ چئیر مین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے، انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد نومنتخب چیئرمین گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer