موسلادھار بارش : لاہور یاپھر وینس۔۔۔ پہچاننا مشکل ہوگیا

 موسلادھار بارش : لاہور یاپھر وینس۔۔۔ پہچاننا مشکل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور شہر میں موسلادھار بارش، واسا کے لئے کڑا امتحان بن گئی ، لاہور شہر پھر سے وینس کے مناظر پیش کرنے لگا،اہم  شاہراہیں  اور اکثرعلاقے پانی میں ڈوب گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور شہر پھر سے وینس کے مناظر پیش کرنےلگا،اہم  شاہراہیں  اور اکثرعلاقے پانی میں ڈوب گئے ۔  فیروزپور روڈ ،سمن آباد، اسلام پورہ، لاہور مال روڈ ،براڈنتھ روڈ ،پیکو روڈ  پانی میں ڈوب گئے، مولانا ظفر علی روڈ، عثمانی روڈ، فیصل ٹاون ،ٹاون شپ ،ملتان روڈ، چونگی امر سدو، فتح گڑھ  میں بارش کاپانی جمع ۔ بوٹا پارک، شاہدرہ، گلشن راوی ، نیلی بار ،ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ، مغلپورہ بھی وینس کے مناظر پیش کرنے لگا تاجپورہ ،سنگھ پورہ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ ،لکشمی چوک ،جی پی او چوک ،انارکلی تلاب کا منظر  پیش کرنے لگی۔

سلامت پورہ، ساندہ راجگڑھ میں بارش کا  پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ  شہر میں موسلادھاربارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی  ہیں جس سےشہر میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر، شہریوں کو مشکلا کا سامنا کرنا پررہا ہے۔شہر کی حالت وینس سے کم نہیں ہے سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے سے شہریوں کو مشکلا کا سامنا بارش کے باعث بگڑتی ہوئی صورتحال واسا کے لیے کڑا امتحان پیدا کرنے لگی۔