ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان سی سی پی او لاہور کے بیان پر برس پڑیں

ماہرہ خان سی سی پی او لاہور کے بیان پر برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان موٹروے پر اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون سے متعلق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر برس پڑیں۔

سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اکیلی خاتون کو آدھی رات میں موٹروے سے جانے کی ضرورت کیا تھی ، وہ جی ٹی روڈ سے کیوں نہ گئیں جہاں آبادی تھی؟خاتون نے گھر سے نکلتے وقت  گاڑی کا پیٹرول کیوں چیک نہیں کیا، سی سی پی او لاہور اس بیان کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں، انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے  بھی سی سی پی او لاہور کے بیان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماہرہ خان  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ" پھانسی دے دو، ہلاک کردو، سر عام شرمندہ کرو، اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یہ مسئلہ ہمارے معاشرے میں اندر تک سرایت کرچکا ہے، اس کی جڑیں اتنی گہری ہوچکی ہیں کہ آفیسر نے بھی کہا کہ متاثرہ خاتون کو اس وقت گھر سے نہیں نکلنا چاہیے تھا، یہ ہے ہمارے معاشرے کا اصل چہرہ، ہم بے حس ہوچکے ہیں اور ہمیں ایسی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ہم ایسے ذہنیت کو قبول کیوں کرتے ہیں ؟ ہم جرم کرنے والے کی بجائے متاثرہ سے ہی سوال کیوں کرتے ہیں؟ ان سے کیوں سوال نہیں کرتے جنھوں نے یہ جرم کیا ہے؟

ماہرہ خان نے سعادت حسن منٹو کا قول بھی شیئر کیا کہ جس میں منٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں عزت کی حقدار صرف گھر کی عورتوں کو سمجھا جاتا ہے۔ باقی عورتیں ہمارے لیے گوشت کی دکانیں ہیں، جن کے باہر ہم کتوں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کی رات لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ، دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Sughra Afzal

Content Writer