ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی کے بڑھتے واقعات المیہ ہیں: منہاج القرآن ویمن لیگ

زیادتی کے بڑھتے واقعات المیہ ہیں: منہاج القرآن ویمن لیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمران یونس ) منہاج القرآن ویمن کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے کہا ہے کہ کراچی میں معصوم مروہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، ننھی کلی کی عصمت دری کر کے زندہ جلانے والے درندے کسی بھی نرمی کے مستحق نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس میں عائشہ مبشر، کلثوم طفیل، قراة العین فاطمہ، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، ارشاد اقبال و دیگر خواتین موجود تھیں، سدرہ کرامت نے کہا کہ کراچی واقعہ کو پانچ روز گزر گئے انتظامیہ، پولیس کی غفلت اور سستی انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے گجر پورہ میں خاتون سے بچوں کے سامنے زیادتی اور ڈکیتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث عناصر کی بھی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت ساری توجہ لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے پر دے۔

 انہوں نے کہا کہ چند روز قبل فیصل آباد میں ایک معصوم بچے کے ساتھ اسی قسم کا سلوک کیا گیا، راولپنڈی میں معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، چند سال قبل قصور میں معصوم زینب کے اغواء ، زیادتی اور قتل کا واقعہ مہذب معاشرے کے منہ پر طمانچہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اور پوری قوم معصوم مروہ کے والدین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انصاف کے حصول تک معصوم مروہ کے والدین کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب  پارلیمنٹرین خواتین نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزموں کو  سرعام پھانسی دینے کی قانون سازی کی حمایت کر دی، گجر پورہ موٹروے پرخاتون سے زیادتی پر پارلیمنٹرین خواتین نے کہا کہ عورتوں کیلئے قوانین تو کافی ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہوناافسوسناک ہے،ایسا ظلم کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer