(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں15 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے گی، اجلاس میں وزراء کی کارکردگی زیربحث آئے گی، پولیس اصلاحات اور پولیس کی حراست میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے واقعات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔