پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا یکساں نرخ رائج کرنے کا مطالبہ

پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کا یکساں نرخ رائج کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیراہتمام ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد،شر کاء نے  ملک بھر میں یکساں نرخ رائج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

  شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت صحیح معنوں میں سرپرستی کرے تو سرمایہ کاری کا سیلاب لے آئیں گے۔ کانفرنس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت ٹیکسٹائل سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر توانائی کے یکساں نرخ مقرر کیے جانے چاہئیں، برآمدات پر چھوٹ کے نظام کو صنعت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

ٹیکسٹائل کی صنعت میں پیداواری اشیاء کی قدر بڑھا کر خاطرخواہ زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے جدید تحقیقات کو اپنانا ہو گا، گول میزکانفرنس کے شرکاء نے اظہار خیال کیا کہ ٹیکسٹائل صنعت کے مسائل حل کرنے کے لیے قومی و صوبائی سطح پر نئے عزم کی ضرورت ہے، توانائی کی فراہمی اور مراعات کے ذریعے 15 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کی جاسکتی ہیں۔          

Shazia Bashir

Content Writer