اولمپئین نوید عالم نے ہاکی بحالی کیلئے سودن کے پلان کا اعلان کردیا

اولمپئین نوید عالم نے ہاکی بحالی کیلئے سودن کے پلان کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اولمپئین نوید عالم نے ہاکی بحالی کے لئے سودن کے پلان کا اعلان کردیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ہاکی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے فوری طور پر پی ایچ ایف جنرل کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ 1994 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن اولمپئین نوید عالم پی ایچ ایف کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید عالم نے کہا کہ موجودہ فیڈریشن نے تین برس قبل ہاکی بحالی کا نعرہ لگاتے ہوئے جس سفر کا آغاز کیا تھا بدقسمتی سے وہ صرف نعرہ ہی ثابت ہوا۔

پی ایچ ایف کے اکاؤنٹ میں 80 کروڑ روپے آ ئے مگر کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی، نوید عالم نے وزیر اعظم پاکستان عمران اور بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پرہاکی فیڈریشن کا جنرل ہاؤس اجلاس طلب کریں اور قومی کھیل کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق آگے لے کر چلنا ہوگا۔

اولمپئین نوید عالم نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل ہاؤس کے ساٹھ فیصد نمائندوں نے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر دستخط کردئیے ہیں اور ہم وزیر اعظم اور وزیر بین الصوبائی رابطہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جنرل ہاؤس اجلاس اسلام آباد میں طلب کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer