جنید ریاض: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو دی پنجاب سکول جوہرٹاؤن میں ٹیچرزکی جانب سے بچوں کو مارنے کی شکایات مل گئی،سی ای او ایجوکیشن لاہور نسیم زاہد نے سکول کا دورہ کیا،سکول انتظامیہ کو بچوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی ہدایت کر دی۔
دورے کے دوران اے ڈی ایڈمن مرزا غلام حسین اور سعید اطہر دھاری وال بھی ہمراہ تھے،سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد نے بچوں سے کلاس رومز میں جاکرملاقات کی، انہوں نے بچوں سے ٹیچرز کے مارنے سے متعلق سوالات بھی کیے، بچوں سے ایسا سلوک ہر گز نہیں کرنا چا ئیے۔
نسیم زاہد کا کہنا تھا کہ بچوں نے شاہینہ نامی ٹیچر کے تشدد کرنے کی شکایت کی تھی،سکول انتظامیہ کو ایس او پیز تبدیل کرنے اور ٹیچرز ٹریننگ کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ، انہوں نے مزید کہا کہ بچے شرارتی ہو تے ہیں ان کو مار سےسمجھنا کسی بھی ٹیچر کو زیب نہیں دیتا اگر ہم نے ان کی اچھی تربت یا اصلاح نہ کی تو ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔