ایاز رانا : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے ۔
ایک تولہ سونے میں 2700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ، جبکہ دس گرام سونے میں 2315 روہے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 825 روہے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3050 روپے پر برقرار ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔