ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہربھر کی 5059 مساجد کے اطراف سکیورٹی مزید سخت

شہربھر کی 5059 مساجد کے اطراف سکیورٹی مزید سخت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر بھر کی 5059 مساجد کے اطراف سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعۃ المبارک کے پیش نظر کیٹیگری اے کی 218، کیٹیگری بی کی 776، اور کیٹیگری سی کی 4065 مساجد کے اطراف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد کے اطراف گشت بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور اہم شاہراؤں پر سکیورٹی الرٹ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سپروائزری افسران سے کہا کہ وہ نمازِ جمعہ کی سکیورٹی کے لیے فیلڈ میں جا کر خود چیک کریں۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور جوانوں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر پارک کروایا جائے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ مشکوک افراد اور حرکات پر نظر رکھیں۔

یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer