صنم جاوید کی راحت بیکری کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

Sanam Javid, Bail granted, Anti terrorist court of lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس  کی گاڑیاں جلانے کےمقدمہ میں بھی صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے صنم جاوید کے شریک ملزم سید فیصل اختر ٫عمیر ,افشان طارق اور علی حسن کی  درخواست ضمانت بھی منظور  کر لی تاہم عدالت نے سابق ایم این اے روبینہ جیمل  کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔ 


بدھ کے روز  راحت بیکری کے سامنے پولیس گاڑیاں جلانے کے مشہور کیس میں کئی ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم روبینہ جمیل کی درخواست مسترد اور صنم جاوید کی درخواست قبول کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے  سماعت کی۔

روبینہ جمیل  اور صنم جاوید سمیت دیگر  ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں زیر حراست ہیں۔

 روبینہ جمیل  اور صنم جاوید  سمیت دیگر ملزموں کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔  ان تمام ملزمان کے خلاف درج مقدمہ میں  بعد ازاں ملنے والے شواہد کے بعد بغاوت سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہو چکی ہیں ۔


صنم جاوید، روبینہ جمیل اور دیگر  ملزمان پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
 عدالت نے صنم جاوید کے شریک ملزم سید فیصل اختر ٫عمیر ,افشان طارق اور علی حسن کی  درخواست ضمانت بھی منظور  کر لی۔


عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا
[4:19 pm, 11/10/2023] +92 317 2424118: صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور