لاہور،سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ بلدیات میدان میں آ گیا

لاہور،سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ بلدیات میدان میں آ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ بلدیات میدان میں آ گیا،لاہور میں سموگ کے خاتمہ کیلئے مسٹ کوئین گاڑیاں فعال کر دی گئیں۔
لاہور میں سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر تین گاڑیاں کا سکواڈ ہوگا۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ ایک مسٹ کوئین گاڑی آج سے فعال ہو گئی ۔یہ گاڑی ہوا میں سپرے کرے گی اور سموگ کو خاتمہ کرے گی۔ سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر ایم سی ایل نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ کنسٹرکشن سائیٹ اور زیادہ دھوئیں والے علاقہ میں خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ سموگ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔ اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔ کیمیائی طور پر اس میں صنعتی فضائی مادے، گاڑیوں کا دھواں، کسی بھی چیز کے جلانے سے نکلنے والا دھواں مثلاً بھٹوں سے نکلنے والا دھواں شامل ہوتا ہے۔اسموگ کی وجہ سے اوزون کی مقدار فضا میں خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے