ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلباء کی اینرولمنٹ کا انکشاف

سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلباء کی اینرولمنٹ کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہورسمیت صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی،سکولوں کے بنیادی ڈھانچے، ناپید سہولیات، طلباء کا اندراج اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ریکارڈ میں غلطیوں کا انکشاف،سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلباء کی اینرولمنٹ ہونے کا انکشاف،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا کی درستگی کیلئے 21 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔
 لاہورسمیت صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی۔ذرائع کیمطابق سینکڑوں سکولوں میں گھوسٹ اساتذہ اور طلباء کی اینرولمنٹ کی گئی ہے۔ڈیٹا کی درستگی کیلئے پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پی ایم آئی یو نے فوکل پرسن تعینات کردیئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا کی درستگی کیلئے احکامات جاری کردیئے۔سکول شماری سے قبل آن لائن ڈیٹا کی درستگی کیجائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 21 اکتوبر تک سکولوں کے آن لائن ریکارڈ کا ڈیٹاء درست کیا جائے۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سکول کی سطح پر ڈیٹاء چیک کرنے کے بعد ریکارڈ کی درستگی کا سرٹفیکیٹ جاری کریں گی۔تمام سی ای اوز سرٹفیکیٹ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو جمع کروائیں گے۔صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں شماری کا آغاز دسمبر میں کیا جائے گا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکول شماری میں غلط ڈیٹاء کا انکشاف ہونے پر متعلقہ اتھارٹیز کے سربراہان ذمہ دار ہونگے۔