(ویب ڈیسک) لندن کے لوٹن ائیرپورٹ پر اچانک آگ بھڑکنے کے سبب تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کارپارکنگ میں لگی جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ٹرمینل 2 تک پہنچنا ناممکن ہوگیا۔
انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کر دیا ہےکہ وہ ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں۔حکام کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جو تیزی سے پھیلی اور اس نے ائیرپورٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ آگ سے پارکنگ ایریا کا تھرڈ فلور 80 فیصد متاثر ہوا ہے تاہم گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔