(فاران یامین)سروسز ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر،حادثے میں ہسپتال سے چیک اپ کے بعدگھرجانیوالےباپ،بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار باپ بیٹے کو دوبارہ سروسز ہسپتال داخل کرادیاگیا،زخمی ہونیوالوں میں 45سالہ غلام اکبر اور اس کا 21سالہ بیٹا دانیال شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔