سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس، گرفتار ملزمان سے اربوں روپےکرپشن کے ثبوت مل گئے

Sakkar Hyderabad Motorway corruption case, NAB, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکھرحیدرآباد موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات میں سابق ڈی سی مٹیاری عدنان رشید اور اسلم پیرزادہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے۔

نیب حکام کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار دونوں ملزمان کے موبائل کے ایس ایم ایس، وائس ریکارڈ میسج اور کال ڈیٹا کی فارنزک رپورٹ آگئی ہے۔ملزمان کے موبائل سے کرپشن کی رقم تقسیم کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔

سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس میں گرفتار دونوں ملزمان سابق ڈی سی عدنان رشید اور اسلم پیرزادہ نواب شاہ اورمٹیاری کی سیاسی شخصیات سے رابطے میں تھے۔  
نیب ذرائع کے مطابق ایم 6 موٹر وے منصوبے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے زمینوں کی خریداری کیلئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری اور نوشہرو فیروز کو 7 ارب 71 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے لیکن زمینوں کی خریداری کے معاملے میں مبینہ طور پر قواعد ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا۔

3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد وصول کرنے والا ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز تاشفین عالم غیر ملکی پرواز سے آذربائیجان فرار ہوگیا۔  4 ارب روپے سے زائد رقم وصول کرنے والے ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی نگرانی میں سرکاری اکاونٹس سے مبینہ طورپر سوا 2 ارب روپے نکالے گئے لیکن مبینہ طور پر زمین نہیں خریدی گئی۔ سندھ حکومت نے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی تھی اور اینٹی کرپشن سندھ نے مقدمات بھی درج کیے تھے۔