(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے معاملات طے پاچکے ہیں، اب کوئی اختلاف نہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سیکیورٹی سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، دورانِ سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں۔سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی۔
عدالت نے حریم شاہ کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق دائر کی گئی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگرضرورت ہے تو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا، شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں ہے ان سے معاملات طے پاچکے ہیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سپورٹر ہو ، (ن) لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔