سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

smog
کیپشن: smog
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر  کھوکھر : سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے اقدامات تیز کر دیئے، انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کیلئے سات اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل  دے دیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیرصدارت اجلاس ہوا  جس پر ، سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا  کہ دفعہ 144 کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی ہے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کےواقعات کی روک تھام کیلئے محکمہ مال کے عملے کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سرکاری گاڑیوں کیلئے وی آئی سی ایس کے تحت سرٹیفیکیٹ حاصل کریں گے، محکمہ ماحولیات میں قائم سنٹرل کنٹرول روم کو12 اکتوبر سے مکمل فعال کرنی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ماحولیات، زراعت، صنعت اور متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز کنٹرول روم میں فرائض سر انجام دیں گے۔

چیف سیکرٹری نے آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں، صنعتوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے لاہور میں دو خصوصی سکوڈا کام کر رہے ہیں۔